• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاسر نواز کی حکومت سے کورونا ٹیون ہٹانے کی اپیل

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار و ہدایتکار یاسر نواز نے حکومت سے موبائل فون پر لگائی جانے والی کورونا ٹیون تبدیل کرنے کی اپیل کی ہے۔

حال ہی میں یاسر نواز نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پاکستان کی موجودہ حکومت کے لیے خصوصی پوسٹ شیئر کی تھی۔

یاسر نواز نے اپنی پوسٹ میں حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’حکومت سے درخواست ہے کہ موبائل فون پر لگی کورونا وائرس کی ٹیون کو تبدیل کردیا جائے۔‘

اداکار نے کہا تھا کہ ’کورونا وائرس ٹیون کو تبدیل کرکے سورۃ الرحمٰن کی تلاوت لگا دی جائے تاکہ عوام ڈپریشن سے نکل کر تھوڑا سکون حاصل کرسکیں۔‘

اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ہاتھ جوڑنے والے ایموجیز بھی بنائے تھے۔

یاسر نواز کے اس مشورے پر جہاں کچھ صارفین نے اُن کی حمایت کی تو وہیں کئی صارفین نے اداکار کو خوب تنقید کا نشانہ بھی بنایا اور دیکھتے ہی دیکھتے یاسر نواز کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر شیئر کردی گئی۔

تاہم یاسر نواز نے سوشل میڈیا صارفین کا ردّعمل دیکھنے کے بعد اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے یہ پوسٹ ڈیلیٹ کردی جس کی اداکار نے کوئی وجہ بھی نہیں بتائی۔


تازہ ترین