• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

1 ارب ڈالر کی کورونا ویکسین کی خریداری کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 70 لاکھ افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین لگانے کے لیے 1 ارب ڈالر کی ویکسین کی خریداری کی منظوری دے دی۔

وزیرِ خزانہ شوکت ترین کی زیرِ صدارت ہونے والے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں کورونا وائرس کی ویکسین کی خریداری کے لیے پہلے مرحلے میں 18 کروڑ ڈالر کی منظوری دی گئی، 18 کروڑ ڈالر کی رقم این ڈی ایم اے کو ویکسین کی خریداری کے لیے دی جائے گی۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 1ارب ڈالر کی کین سائنو، سائنو فارم، سائنو ویک اور فائزر ویکسین خریدی جائے گی۔

اجلاس میں کم ترقی یافتہ علاقوں کے طلباء کی فیس کی ادائیگی کے لیے گرانٹ اور احساس کوئی بھوکا نہ سوئے فنڈ کے قیام کی منظوری بھی دی گئی۔

اجلاس میں کنٹرولر جنرل کے لیے 1 ارب 16 کروڑ روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ، وزارتِ تعلیم کے لیے 37 کروڑ 80 لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کی گئی۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں آڈیٹر جنرل کے لیے 33 کروڑ روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی بھی منظوری دی گئی۔

تازہ ترین