• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا پاور سیکٹر سبسڈیز کی مد میں 35 کھرب روپے نگل گیا

اسلام آباد ( مہتاب حیدر )پاکستان کا پاور سیکٹر گزشتہ 14 سال کے عرصے میں سبسڈیز اور دیوالیہ ہو نے سے بچانے کے لئے 35 کھربروپے نگل چکا ہے ۔گردشی قرضے کا مسئلہ مالی سال 2007 سے لے کر 2020 تک محیط ہے ۔ان سبسڈیز کے لئے قرضوں پع سود 8 فیصد کے تناسب سے 20 کھرب روپے ہے ۔ 

اب حکومت کے لئے سبسڈیز دینے کی گنجائش کم ہی رہ گئی ہے ۔ 18 جون سے 21 مارچ تک 500 ارب روپے کی سبسڈیز دئے جا نے کے باوجود گردشی قرضے کا حجم دگنا ہو کر 23 کھرب 70 ارب روپے تک پہنچ گیا ۔ 

اقتصادی مشاورتی کونسل نے حکومت کے لئے ان سفارشات کی منظوری دی ہے کہ برطانیہ کی طرز پر بجلی کی مد میں ٹیکسوں کا بوجھ کم کر کے گردشی قرضے سے چھٹکارا پایا جائے۔

تازہ ترین