• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثمینہ پیرزادہ بھی فرہاد ہمایوں کے انتقال پر غمزدہ

سینئر پاکستانی اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے بھی پاکستانی موسیقار و گلوکار فرہاد ہمایوں کے انتقال پر غم کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نےمائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر گلوکار فرہاد ہمایوں کے انتقال پر گلوکار کی مغفرت کے لیے دعا کی۔

ثمینہ پیرزادہ نےاپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’جب تک ڈرمز بجتے رہیں گے فرہاد ہمایوں کو یاد رکھا جائے گا۔‘

خیال رہے کہ منگل کے روز  پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور موسیقار اور کوک اسٹوڈیو میں ڈرمر کے فرائض سرانجام دینے والے فرہاد ہمایوں انتقال کرگئےتھے ۔

اہل خانہ کے مطابق فرہاد ہمایوں دماغ کے سرطان میں مبتلا تھے۔

پاکستانی میوزک بینڈ اوور لوڈ کے بانی فرہاد ہمایوں کے انتقال کی خبر بینڈ کے تصدیق شدہ فیسبُک پیج پر بھی دی گئی تھی۔

تازہ ترین