• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوسف گیلانی کی چیئرمین سینیٹ الیکشن کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ملتوی

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کی چیئرمین سینیٹ الیکشن کے خلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے 29 جون تک ملتوی کردی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں  جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل بنچ نے سماعت کی۔

یوسف گیلانی کے وکیل جاوید اقبال اور چیئرمین سینیٹ کے وکیل بیرسٹر علی ظفر کے معاون وکیل پیش ہوئے۔

 اٹارنی جنرل خالد جاوید جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کے باعث پیش نہ ہوسکے، وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل پیش ہوئے۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل کی جانب سے جمع کروائی گئی التوا کی درخواست منظور کرلی گئی۔

تازہ ترین