کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر)پی ایچ ایف نے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی ہاکی کیلئے قومی ٹیم کا تر بیتی کیمپ اس ماہ کے آ خر میں لاہور میں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا،کورونا پابندی کی وجہ سے کھلاڑی کئی ماہ سے ٹریننگ سے محروم ہیں۔ ایشین ٹرافی یکم سے نو اکتوبر تک ڈھاکا میں کھیلی جائے گی۔