• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواب امان اللہ ملک کمیونٹی کیلئے کسی اثاثہ سے کم نہیں تھے،مختلف رہنما

کوونٹری (نمائندہ جنگ)نواب امان اللہ ملک مرحوم اعلیٰ پائے کے معروف شخصیت مخلص دوست اور انتہائی دیانت دار انسان تھے، جنھوں نے ساری زندگی انسانیت کی خدمت کی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ وابستہ رہے، ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور سول سوسائٹی کے نماہندگان نے مرحوم کی چوتھی برسی کے موقع پر کیا ۔آپ نے بھٹو مرحوم کے وژن اور سوچ کو پایہ تکمیل تک پہچانے کے لیے ہمیشہ جدوجہد کی ، نواب امان اللہ ملک نے برسلز پہنچ کر پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے سوسائٹی بھی بنائی، جس کے ذریعے پاکستان کا نام بلند کیا اور اوورسیز پاکستانیوں کی خدمت بھی کی، محمد اشرف اور محمد ارشد نے کہا کہ نواب امان اللہ ملک کمیونٹی کے لیے کسی اثاثہ سے کم نہیں تھے، آپ نے ہمیشہ کمیونٹی کی خدمت کی اور پاکستان کے لیے کام کیا، انہیں یہ اعزاز بھی حاصل تھا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید اور نصرت بھٹو مرحومہ آپ کے گھر تشریف لائیں جبکہ یوسف رضا گیلانی اور آصف زرداری بھی دورہ برسلز میں ان سے خصوصی ملاقات کر چکے ہیں، مرحوم سچے پاکستانی اور ہر دلعزیز شخصیت تھے،مرحوم کے قریبی دوست وقار ملک نے کہا کہ نواب امان اللہ ملک ایک انجمن کی حیثیت رکھتے تھے، ہر شخص کی اصلاح اور مدد کرنا اپنا فرض سمجھتے تھے، پاکستان پیپلز پارٹی کےرہنما ملک وسیم اختر اور کشمیری شخصیت راجہ جاوید آف گوڑا نے کہا کہ ملک امان اللہ کی وفات کسی المیہ سے کم نہیں، آپ کے جانے کے بعد ایک خلاء پیدا ہو گیا، برسی کے موقع پر سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ نواب امان اللہ ملک پارٹی کا اثاثہ تھے، برسلز دورہ کے دوران ان سے ملاقات ہوئی، آپ نے بڑی شفقت کا اظہار کیا ، خدا تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ نصیب کرے، آمین
تازہ ترین