• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویکسین میں ردوبدل پر دوا ساز کو تین سال قید

واشنگٹن ( اے ایف پی )ماڈرنا ویکسین میں ردوبدل کر نے پر ایک امریکی دوا ساز کو تین سال قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔امریکی محکمہ انصاف کے مطابق 46 سالہ اسٹیون آر برینڈن برگ نے ویکسین کی شیشیوں کو دانستہ طور پر ریفریجر یٹر سے نکالا حالانکہ ویکسین کو استعمال میں لا نے تک ایک خاص درجہ حرارت پر ریفریجریٹر میں رکھنا ہو تا ہے ۔اس پرتین سال قید کے ساتھ 83800 ڈالرز جرمانہ بھی عائد کیا گیا ۔ردوبدل کی گئی ویکسین 57 افراد نے استعمال کی ۔
تازہ ترین