• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت تمباکو صنعت سے 50ارب اضافی ٹیکس حاصل کرسکتی ہے، رپورٹ

پشاور(جنگ نیوز)وفاقی حکومت آئندہ مالی سال میں تمباکو کی صنعت سے 50ارب روپے اضافی ٹیکس اکٹھا کرسکتی ہے اگر بجٹ 2021-22 میں سگریٹ کی قیمتوں اور تمباکو سے تیار کردہ سگریٹس سمیت دیگر مصنوعات کی اشیاء میں 40 فیصد اضافہ کیا جائے۔تمباکو سے وابستہ تنظیموں کے کے ایک گروپ نے حکومت کو تحریری طور پر تجویز دی ہے کہ مالی سال 2021-22 کے بجٹ میں سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں کم از کم 40 فیصد اضافہ کیا جائے تاکہ اضافی محصول وصول کیا جاسکے اور تمباکو سے متعلق بیماریوں کے صحت کا بوجھ کم ہو۔

تازہ ترین