• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ سازی پر اختلافات دور کرنے کیلئے آئی ایم ایف سے مذاکرات آج ہوں گے

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان بجٹ سازی پر اختلافات دور کرنے کے لیے مذاکرات آج اسلام آباد میں ہوں گے۔

وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے مذاکرات وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان ہوں گے۔

آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ انکم ٹیکس وصولیوں میں 150 ارب روپے کا اضافہ کیا جائے اور بجلی کے نرخ مزید بڑھائے جائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ان دونوں مطالبات کو ماننے سے انکار کر چکا ہے۔

تازہ ترین