• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داسو، بھاشا اور مہمند ڈیمز کی تعمیر کیلئے بجٹ مختص

قومی اسمبلی میں وفاقی وزیرِ خزانہ شوکت ترین کی جانب سے پیش کیے گئے مالی سال 22-2021ء کے وفاقی بجٹ میں داسو، بھاشا اور مہمند ڈیمز کی تعمیر کیلئے مختص کیے گئے بجٹ کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تین بڑے ڈیموں داسو، بھاشا اور مہمند کی تعمیر ہماری ترجیح ہوگی۔

شوکت عزیز کا کہنا ہے کہ داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے 2160 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے لیے 8 اعشاریہ 5 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

وزیرِ خزانہ کے مطابق اس پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کے لیے 57 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ دیامر بھاشا ڈیم کے لیے 23 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے، مہمند ڈیم کے لیے 6 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

وفاقی وزیرِ خزانہ نے مزید بتایا کہ نیلم جہلم پاور پراجیکٹ کے لیے 14 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، آبی تحفظ کے لیے 91 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

شوکت ترین نے یہ بھی بتایا کہ بجلی کی ترسیل کے منصوبوں کے لیے 118 ارب روپے رکھے گئے ہیں، اسلام آباد اور لاہور میں بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کے لیے ساڑھے 7 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

تازہ ترین