• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کم آمدنی والوں کے گھروں کی تعمیر کیلئے 3 لاکھ کی سبسڈی

قومی اسمبلی میں وفاقی وزیرِ خزانہ شوکت ترین کی جانب سے پیش کیے گئے مالی سال 22-2021ء کے وفاقی بجٹ میں کم آمدنی والوں کیلئے گھروں کی تعمیر کیلئے 3 لاکھ کی سبسڈی دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیرِ خزانہ شوکت ترین نے بجٹ تقریر کے دوران بتایا کہ کنسٹرکشن انڈسٹری سے وابستہ صنعتوں کو فروغ ملا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہاؤسنگ اسکیموں کیلئے ٹیکسوں میں رعایت کا پیکیج وضع کیا گیا ہے۔

وزیرِ خزانہ کا کہنا تھا کہ بینکوں کو مکانات کی تعمیر کیلئے ایک سو ارب روپے قرض کی درخواست ملی ہے۔

شوکت ترین نے مزید کہا کہ مکانات کی تعمیر کیلئے 70 ارب روپے کی منظوری ہو چکی ہے، ادائیگی جاری ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اس وقت پاکستان میں ایک کروڑ رہائشی مکانات کی کمی ہے، ہم تاریخ کا رخ موڑنا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین