• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوڈیشل افسران سمیت تمام ملازمین کو وقت کی پابندی کا حکم

پشاور(نیوز رپورٹر) پشاور ہائی کورٹ نے صوبہ بھر میں عدلیہ کے جوڈیشل افسران سمیت تمام ملازمین کو وقت کی پابندی اور حاضری یقینی بنانے کے لیے حکم نامہ جاری کردیا ہے ، غفلت برتنے والے ملازمین کے خلاف رولز ریگولیشن کے تحت کاروائی عمل لائی جائیگی ۔ گزشتہ روز پشاور ہائی کورٹ نے اس حوالے حکم نامہ جاری کردیا ، پشاور ہائی کورٹ سے جاری حکم نامے کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے پرنسل بنچ سمیت تمام بنچوں اور سپیشل کورٹس سمیت ضلعی عدالتوں کے تمام جوڈیشل افسران اور عملے کو صبح سویرے وقت پر عدالتوں میں حاضری یقینی بنائے اور ساتھ ہی جوڈیشل افسران کو موکلین ، سائلین اور وکلاء کی بھی حاضری لگانے کو یقینی کی ہدایات جاری کردی گئی ہے ۔
پشاور سے مزید