• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
حسن نثار(08جون2021) ملالہ کا معاملہ

محترم حسن صاحب آپ نے مثبت بات کی ہے۔ بدقسمتی سے ہمارے علمائے کرام قوم کا حوصلہ نہیں بڑھاتے۔ ملک کاالمیہ ہی یہ بن گیا ہے کہ ہمیشہ اشتعال انگیز تقاریر کرکے عوام کو بھڑکاتے رہنا۔ ہمارے برصغیر کی اقدار نہایت اعلیٰ و ارفع ہیں‘ صرف ملالہ ہماری اقدار نہیں بدل سکتی۔(سید نعمان علی، لاہور)

عطا الحق قاسمی(07جون2021) نظر لگ گئی ہے

جناب حسد یا خوف پیدائشی طور پر نہیں ہوتا۔ یہ ہماری سماجی تعلیمات کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔ جھوٹے عامل بابا اسے مذہبی نام دےکر معصوم لوگوںکو اپنے جھانسے میں کر لیتے ہیں اور لوگ ان کے چکروں میں اپنی جیبیں خالی کر دیتے ہیں۔ کرپشن صرف سیاست میں نہیںبلکہ ہر طرف زور شور سے ہوتی ہے۔ (اے۔ایس رند، کراچی)

بلال الرشید(08جون2021) اصل وارث

جناب اصل مسئلہ تو یہی ہےکہ ہم انسانوں اور امت مسلمہ کا یقین دنیاوی اسباب پر زیادہ ہے‘ ہم نے اللہ پر صحیح معنوں میں بھروسہ چھوڑ دیا ہے۔ اگر ہم اللہ کی ذات پر توکل کرلیں تو ہمارے سارے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ (صابر، کوہاٹ)

اعزاز سید(05جون2021) انسانی حقوق بند کمرے میں

جناب مسئلہ یہ ہے کہ ہم لوگ پہلے سے ہی اچھا ہونے کی امید لگا لیتے ہیں اور بعد میں مایوس ہونا پڑتا ہے۔ ہمارے ملک کے جمہوری لیڈرز ہی جب درست بات برداشت نہیں کرتے تو ہمارا پیارا ملک پاکستان کس طرح ترقی کی جانب بڑھ سکتا ہے۔ (ظفر السلام)

ایوب ملک(10جون2021) آزادئ اظہاراورنو آبادیاتی طرزحکومت

جناب جو قومیں سائنسی ترقی میں کامیاب ہوئیں ‘ انہوں نے انسانی حقوق کا احترام کیا۔ پاکستان میں تحقیق و فکر کے وہ نتائج نکالے جاتے ہیں جو ہمارے سیاستدان چاہتے ہیں۔ہمارے ملک میں ان خطرات کو بھانپنے والے گنے چنے ہی لوگ بچے ہیں جن کی آواز کو بھی کسی نہ کسی طرح دبا دیا جاتا ہے۔ (کامران ۔ ملتان)

منصور آفاق(11جون2021) نیاز احمد سے عامر جان تک

آفاق صاحب یہ واقعی پاکستانی عوام کے لئے خوشی کی بات ہے کہ کسی مرحلے پرتو ملکی بہتری کے لئے کام کیا جا رہا ہے۔ ورنہ ملکی تاریخ میں کم ہی دیکھا گیا ہے کہ ملکی ترقی اور طلباکی فلاح و بہتری کے لئے سنجیدگی سے کام کیا گیا ہو۔(ابن رکن الدین)

ڈاکٹر عطا الرحمٰن(07جون2021) تعلیمی ایمرجنسی: وقت کا تقاضا

ڈاکٹر صاحب یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ ہمارا تعلیمی نظام نسلوں کو پروان چڑھانے اور ملکی ترقی کے حصول کے بجائےصرف پیسہ کمانے کا ایک ذریعہ بنا دیا گیا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ بجٹ کا ایک حصہ تعلیم کے لئے مختص کیا جائے تاکہ عوام میں تعلیم کو فروغ دیا جائے۔ (عبدلشکور، وہاڑی)

تازہ ترین