• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منڈی کے تمام ارکان کے حق کا دفاع کیا جائیگا، نیشنل فروٹ اینڈ ویجیٹیبل کمیشن ایجنٹس

کوئٹہ( پ ر )آل بلوچستان نیشنل فروٹ اینڈ ویجیٹیبل کمیشن ایجنٹس ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس سردار سرور خان بڑیچ کی دکان میں ان کی ہی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں سرپرست اعلیٰ سردار سرور خان بڑیچ، چئیرمین مصطفیٰ خان اچکزئی، سنئیر وائس چئیر مین لالہ نور محمد بڑیچ، وائس چئیرمین جمال الدین اچکزئی،صدر حاجی رفو گل بڑیچ، سنئیر نائب صدرحاجی عبدالجلیل خان اچکزئی،نائب صدر ملک محمد نواز شاہوانی، جنرل سیکرٹری حاجی شیر علی بنگلزئی، جوائنٹ سیکرٹری حاجی دوست محمد بڑیچ، فنانس سیکرٹری محمد رمضان بڑیچ،پریس سیکرٹری حاجی عبدالباری بڑیچ،سالار اعلیٰ حضرت علی کاکڑ، جمیل احمد بڑیچ نے شرکت کی۔ اجلاس میں منڈی کے مسائل پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور تمام ارکان نے مارکیٹ فیس ٹھیکیدار کو دینے کی مخالفت کی اور مارکیٹ کمیٹی کی جا نب سے 8 جون کو مقامی اخبار میں دئیے گئے اشتہار میں نا مکمل پلاٹوں پر جرمانے، کمیشن ایجنٹس کی دکانوں میں دیگر کاروبار، اور 5 فیصد کمیشن پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ منڈی کے تمام ممبران کے حق کا دفاع کیا جائیگا۔ اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ فروٹ و سبزی منڈی میں 10 اگست کو عام الیکشن ہو گا۔الیکشن کیلئے ڈپٹی کمشنر سے بات کی جائیگی تاکہ یہ الیکشن قانونیصاف شفاف ہو۔ الیکشن کیلئے چیمبر آف کامرس، سمال چیمبر، مرکزی انجمن تاجران، انجمان تاجران و دیگر اداروں کے علاوہ الیکٹرانک میڈیا، پرنٹ میڈیا اور سوشل میڈیا کو دعوت دی جائیگی۔ آخر میں سرپرست اعلیٰ سردار سرور خان بڑیچ نے تمام عہدیداروں کو تاکید کی کہ وہ منڈی الیکشن میں اپنے پینل کیلئے مہم چلانا شروع کر دیں۔
تازہ ترین