• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عطیہ خون کا عالمی دن ' فاطمید فائونڈیشن کے زیر اہتمام تقریب

پشاور(نمائندہ خصوصی)فاطمید فانڈیشن پشاور میں عطیہ خون کا عالمی دن بھر پور طریقے سے منایا گیا اس دن کے حوالے سے ایک پروقار تقریب انعقاد کیا گیا جس میں فاطمید فاونڈیشن کے ریگولر بلڈ ڈونرز اور بلڈ کیمپس آرگنائزرنے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی گورنمنٹ کالج پشاو ر کے پروفیسر و کالم نگار صبیح احمد تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کے وائس پرنسپل قاسم علی شاہ اور نصیر آفریدی تھے۔ مہمانوں نے تمام شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیا زیر علاج بچوں سے ملاقات ʼ فاطمید فانڈیشن پشاور کے ٹرسٹی ڈاکٹر محمد طفیل اور ایڈ منسٹریٹر نے پروفیسر صبیح احمد و دیگر مہمانوں کو بریفنگ دی کہ فاطمید فائونڈیشن 33سال سے تھیلیسیمیاو ہیمو فیلیاء اور دیگر امراض خون میں مبتلا بچوں کو خون واجزائے خون سمیت مفت طبی سہولیات بھی دے رہا ہے۔ مالی وسائل کی کمی کے باوجودان بچوں کو بہتر سے بہتر سہولیات دے رہے ہیں۔ اس موقع پر مہمانوں نے ادارے کی کارکردگی کو سراہا اور اپنے خطاب میں کہا کہ فاطمیدفائونڈیشن کا ان بچوں کی خدمت اور جذبہ انسانیت قابل تحسین ہےʼ انہوں نے کہا کہ نوجوان آگے بڑھیں اور زیادہ سے زیا دہ خون کے عطیات دیں کیونکہ خون کا عطیہ دینا ایک بہت بڑی قربانی اور صدقہ جاریہ ہے اور انسانی جسم کیلئے بھی مفید ہے۔ آخر میں فانڈیشن پشاور کے ٹرسٹی ڈاکٹر محمد طفیل اور ایڈ منسٹریٹر بدر حسین نے تمام بلڈ ڈونرز کو سر ٹیفکیٹ دئیے اور مہمانوں کو ادارے کی طرف سے یادگاری شیلڈ بھی دی۔
تازہ ترین