• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ کی تعمیر نو: ملائیشیا کی تنظیم اور فلسطینی وزارت تعمیرات میں معاہدہ

ملائیشیا نے غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کے لئے باضابطہ معاہدے پر دستخط کردیے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق محبین غزہ نامی ملائیشین تنظیم کے عہدیداران نے فلسطینی وزارت تعمیر اور ورکس کا دورہ کیا۔

ملائیشین تنظیم غزہ کی پٹی میں تباہ ہونے والی عمارتوں اور تنصیبات کی تعمیر نو کریں گی۔ 

تعمیر نو کے لئے ملائیشین تنظیم 10 لاکھ امریکی ڈالرز خرچ کرے گی۔

عرب میڈیا کے مطابق تنظیم کی تکنیکی ٹیمیں مکمل تباہ شدہ عمارات اور علاقوں کا سروے کرے گی۔

تازہ ترین