• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 6: کراچی کنگز کا لاہور قلندرز کو 177 رنز کا ہدف

پی ایس ایل 6 کے اپنے اہم میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے177رنز کا ہدف دیا ہے۔

ابوظبی میں جاری ایونٹ کے 27ویں میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

مقررہ 20 اوورز میں کراچی کنگز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 176رنز بنائے اور لاہور کو جیت کے لیے 177رنز کا ہدف کا دیا۔

کراچی کی جانب سے بابر اعظم نے نصف سنچری بنائی، ان کی اننگز میں7 چوکے شامل تھے۔ نیوزی لینڈ کے کھلاڑی مارٹن گپٹل اور کپتان عماد وسیم نے بھی شاندار کھیل پیش کیا۔

مارٹن گپٹل نے 31 گیندوں پر 43 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے جبکہ عماد وسیم 30 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، انہوں نے ایک چھکا اور 3 چوکے لگائے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے راشد خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی، محمد حفیظ اور احمد دانیال نے ایک ایک وکٹ لی۔

تازہ ترین