• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں وصول رقم سندھ حکومت کو لوٹادی

اسلام آباد(آئی این پی) قومی احتساب بیورو(نیب)راولپنڈی نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں 8کروڑ 14 لاکھ روپے سے زائد رقم کے چیک حکومت سندھ ،سمٹ بینک اور سندھ بینک کے نمائندوں کے حوالے کئے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی نے ایک تقریب کے دوران یہ چیک حکومت سندھ، سمٹ بینک اور سندھ بینک کے نمائندوں کے حوالے کئے۔روشن سندھ بینک پروگرام کے تحت سولر سٹریٹ لائٹس کی تنصیب میں بدعنوانی کے مقدمہ میں 4.95 ملین روپے سندھ حکومت کے حوالے کئے گئے ہیں۔ اومنی گروپ کی جانب سے سمٹ بینک سے دھوکہ دہی سے قرضہ حاصل کیا۔ اومنی گروپ کی بے نامی کمپنی پارک ویو اسٹاک اینڈ کیپیٹل پرائیویٹ لمیٹڈ سے 37.5ملین روپے وصول کر کے سمٹ بینک کے حوالے کیے گئے۔

تازہ ترین