• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ اپوزیشن نے بلوچستان کا بجٹ 5 روز کیلئے موخر کرنے کا مطالبہ کردیا

کوئٹہ(نمائندہ جنگ)متحدہ اپوزیشن کے رہنماوں نے بلوچستان کے آئندہ مالی سال کا بجٹ پانچ روز کے لئے موخر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کے مطالبے پر عمل نہ کیا گیا تو بلوچستان بھر میں تحریک چلے گی ، اگر اپوزیشن کے تحفظات دور نہ کئے گئے تو اسمبلی چلنے نہیں دیں گے بلکہ تحریک وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے مستعفی ہونے تک جاری ر ہےگی ، بلوچستان ہمارا گھر ہے ہم ترقی مخالف نہیں مگر کسی کو یہ اجازت نہیں دیں گے کہ وہ بلوچستان کو تقسیم کرنے کی کوشش کرے ۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علما اسلام بلوچستان کے امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائم مقام صدر ملک عبدالولی کاکڑ ، بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ ، پشتونخوامیپ کے نصراللہ زیرے اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر آغا موسیٰ جان احمد زئی نے جمعرات کی شب بلوچستان اسمبلی کے سامنے متحدہ اپوزیشن کے جاری دھرنا میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں و اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے ارکان صوبائی اسمبلی کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔

تازہ ترین