• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیڈرل سروس ٹریبونل اسلام آباد 73ملازمین کی برطرفی کے احکامات کالعدم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) فیڈرل سروس ٹریبونل اسلام آباد کے چیئرمین قاضی خالد علی اور شجاع الدین پر مشتمل بنچ نے فرنٹیئر کانسٹیبلری خیبرپختونخوا کے نچلے درجہ کے ملازمین فضل ربی اور دیگر 73ملازمین کی برطرفی کے احکامات کالعدم قرار دے کر ملازمت پر بحال کرنے اور انہیں 4ماہ میں ریگولرائز کرنے کا حکم دیا ہے۔ فضل ربی اور دیگر 73نچلے درجہ کے ملازمین نے اپنی برطرفیوں مورخہ 25جون 2018ء کے احکامات کے خلاف فیڈرل سروس ٹریبونل اسلام آباد میں 7اگست 2018ء کو اپیلیں دائر کی تھیں جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وہ ایف سی میں پمپ ڈرائیور BS2 اور دیگر عہدوں پر یکم اکتوبر 1991ء سے ملازمت کررہے ہیں۔ یکم نومبر 2017ء کو گیٹ پر موجود ڈیوٹی کانسٹیبل نے ان ملازمین کو ملازمت کی جگہ داخل ہونے سے یہ کہہ کر روک دیا کہ ان سب ملازمین کو برطرف کردیا گیا ہے۔ جس کے خلاف محکمہ کے کمانڈنٹ کو اپیلیں دائر کیں لیکن کوئی جواب نہیں ملا چنانچہ PST اسلام آباد میں اپیلیں دائر کی گئیں۔

تازہ ترین