• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کو منشیات سے پاک کیا جائے: شیخ رشید


وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا آئی جی صاحب اسلام آباد سے مخاطب ہو کر کہنا ہے کہ اسلام آباد کو منشیات سے پاک کر دیں، ہمارا مشن ہے کہ دارالحکومت میں جرائم ختم کریں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ چھوٹے موٹے غریبوں کو پکڑ کر بڑوں کو جانے نہیں دینا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں سیکیورٹی کے لیے بہتر اقدامات کرنے جا رہے ہیں، یہاں قانون غریبوں کیلئے حرکت میں آتا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ وزارتِ داخلہ لوگوں کو ای پاسپورٹ بھی مہیا کرنے جا رہا ہے، خواتین کا ایک بازار بھی بنانے جا رہے ہیں جہاں بس خواتین کی دکانیں ہوں گی، خواتین بازار کیلئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ہدایات دے دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کی خرابی ہوگی تو میڈیا انہیں نہیں چھوڑتا، ہیروئن اور آئس کے بڑے ڈیلروں کو پکڑا جائے، دارالحکومت کو منشیات سے پاک کیا جائے۔

وزیرِ داخلہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ غریب قانون کی زد میں آ جاتا ہے، غریب کیلئے قانون حرکت میں آتا ہے، بڑے لوگوں کی شان دیکھ کر ان کے خلاف ایکشن نہیں لیا جاتا۔

تازہ ترین