• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان اسمبلی کے اندر بجٹ اجلاس اور باہر اپوزیشن کا احتجاج جاری


بلوچستان اسمبلی کے اندر بجٹ اجلاس ہوا اور باہر اپوزیشن نے احتجاج کیا۔

بجٹ اجلاس کے موقع پر اپوزیشن کے شدید احتجاج کے باعث اسمبلی کا احاطہ میدان جنگ بنا رہا۔

اپوزیشن ارکان نے اسمبلی کے چاروں گیٹوں پر تالے لگا کر بند کردیا، پولیس کی بکتر بند نے ٹکر مار کر دروازہ کھولا۔

پولیس اور اپوزیشن ارکان آمنے سامنے آگئے، نعرے لگائے اور ہاتھاپائی کی، پولیس نے اپوزیشن ارکان کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کی۔

ہنگامہ آرائی میں کئی اپوزیشن ارکان زخمی ہوگئے، کئی گملے اور شیشے ٹوٹ گئے۔

اس دوران وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کو صوبائی وزرا اندر لے جانے میں کامیاب ہوگئے۔

جس کے بعد بلوچستان اسمبلی میں سرکاری ارکان پہنچے، وزیراعلیٰ اور وزرا سمیت 24 حکومتی اراکین ایوان میں موجود تھے اور بجٹ اجلاس کی کارروائی مکمل کی گئی۔

تازہ ترین