• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دینی وعصری علوم کیلئے جامعہ عثمانیہ سے رہنمائی حاصل کی جاسکتی ہے،پروفیسر نصراللہ

پشاور(وقائع نگار)جامعہ عثمانیہ پشاور نے مدارس کا روشن چہرہ سامنے لانے کی ایک کامیاب کوشش کی ہے یہاں دینی اور عصری علوم کے مابین حسین امتزاج دیکھنے کو ملتا ہے۔یہاں کے انتظامات تمام مدارس ویونیورسٹیز کےلیے رول ماڈل ہے۔دینی وعصری علوم کے مابین تفریق ختم کرنے کے لیے جامعہ عثمانیہ کی کوششوں اور تجربات سے رہنمائی حاصل کی جاسکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار پشاور بورڈ کے چیئرمین پروفیسر نصراللہ خان نے جامعہ عثمانیہ پشاور کے دورہ کے موقع پر کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ آج معاشرے کو جامعہ عثمانیہ جیسے دینی مدارس کی اشدضرورت ہے۔ دینی مدارس کے خلاف کئے جانے والے مختلف پروپیگنڈےکا واحدحل جامعہ عثمانیہ کے نظام کو فالو کرنا ہے۔آج مدارس کو مختلف چیلنجیز کا سامنا ہےمگر تنہا جامعہ عثمانیہ اس کا مقابلہ نہیں کرسکتادیگر مدارس کوبھی اجتماعی صورت میں اس کی طرف متوجہ ہونا ہوگا۔یہاں آکر مایوسی کے اندھیرے مٹ جاتے ہیں۔ آج کے دور میں علمإ کو عصری علوم سے لیس ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری پشاور بورڈ ڈاکٹر بشیر خان یوسفزٸ اور سابق چیٸرمین پشاوربورڈ پروفیسر محمدشفیع آفریدی بھی ان کے ہمراہ تھے
تازہ ترین