• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس سے مزید 37 افراد کا انتقال




کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 29 ویں نمبر پر ہے، ملک میں کورونا سے اموات میں غیر معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 50 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 37 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 2 ہزار 532 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح ڈھائی فیصد ہو گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 977 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 48 ہزار 268 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 33 ہزار 972 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 330 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 8 لاکھ 92 ہزار 319 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 41 ہزار 65 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 41 لاکھ 13 ہزار 670 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 26 ہزار 867 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 29 لاکھ 77 ہزار 740 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہے، یہاں اب تک 3 لاکھ 44 ہزار 970 کورونا کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 633 ہو چکی ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 31 ہزار 659 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 5 ہزار 327 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 36 ہزار 973 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 4 ہزار 262 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 82 ہزار 344 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 775 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 26 ہزار 585 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 301 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 19 ہزار 934 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 571 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 803 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 108 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

تازہ ترین