کراچی میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن پر بلڈرز اور متاثرین کی پریس کانفرنس کی۔
بلڈرز اور متاثرین نے اس موقع پر سپریم کورٹ سے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کی۔
تحریک انصاف کے سینئر رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ فیصلے میں غیر قانونی تعمیرات کے ذمے داروں کو تو کہیں لایا ہی نہیں گیا۔
چیئرمین آباد فیاض الیاس نے کہا کہ جب بلڈنگ مکمل تیار ہوتی ہے تو کچھ عناصر جاگ جاتے ہیں، تمام اجازت ناموں کے باوجود عمارت کیسے غیرقانونی ہوسکتی ہے۔
ایف پی سی سی آئی کے صدر ناصر حیات مگوں کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی نظر میں کچھ نہیں لایا گیا۔
صدر کراچی چیمبر آف کامرس شارق وہرہ نے سندھ حکومت سے معاملات درست طریقے سے حل کرنے کا مطالبہ کیا۔
اس پریس کانفرنس میں نسلہ ٹاور کے مکینوں اور الہ دین پارک کی انتظامیہ نے بھی شرکت کی۔