• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی، شہید بے نظیر بھٹو کی سالگرہ پر مبارکباد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ اسمبلی کا اجلاس پیر کودو گھنٹے کی تاخیر سے اسپیکر آغا سراج درانی کی صدارت میں شروع ہوا،ایوان کی کارروائی کے آغاز میں وزیر پارلیمانی امور مکیش کمار چائولہ نے کہا کہ آج 21جون کو شہید بے نظیر بھٹو کی سالگرہ پرپورے ملک کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،اسپیکر آغا سراج درانی نے بھی محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں بھی شہید بی بی کو ان کے یوم ولادت پر تہہ دل سے خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید