• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں کورونا وائرس کیسز 17 کروڑ 95 لاکھ سے متجاوز


دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کی تیسری لہر کے دوران مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 کروڑ 95 لاکھ 73 ہزار 525 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 38 لاکھ 89 ہزار 455 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 14 لاکھ 10 ہزار 58 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 82 ہزار 244 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 16 کروڑ 42 لاکھ 74 ہزار 12 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 17 ہزار 463 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 44 لاکھ 19 ہزار 838 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 50 لاکھ 34 ہزار 868 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 3 ہزار 942 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 87 لاکھ 67 ہزار 507 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 3 لاکھ 89 ہزار 302 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 2 کروڑ 99 لاکھ 77 ہزار 861 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 5 لاکھ 2 ہزار 817 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 79 لاکھ 69 ہزار 806 ہو گئی۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 10 ہزار 778 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 57 لاکھ 57 ہزار 798 رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 49 ہزار 236 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 53 لاکھ 75 ہزار 593 ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 30 ہزار 347 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 53 لاکھ 50 ہزار 919 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 981 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 46 لاکھ 40 ہزار 507 ہو چکی ہے۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 89 ہزار 490 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 42 لاکھ 77 ہزار 395 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 291 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 42 لاکھ 53 ہزار 460 ہو گئے۔

کولمبیا اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس 1 لاکھ 582 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 39 لاکھ 68 ہزار 405 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 44 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 7 ہزار 691 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 75 ہزار 403 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 100 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 91 ہزار 629 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 29 ویں نمبر پر ہے، ملک میں کورونا سے اموات میں غیر معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ موجودہ لہر میں مثبت کیسز کی کم ترین شرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ کی گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 663 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 27 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 1 ہزار 204 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 7 فیصد ہو گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 34 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 49 ہزار 838 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 33 ہزار 452 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 179 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 8 لاکھ 94 ہزار 352 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 39 ہزار 17 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 41 لاکھ 87 ہزار 441 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں اب تک کُل 1 کروڑ 29 لاکھ 77 ہزار 740 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید