ایک نئی رپورٹ کے مطابق ماہرین نے برطانیہ میں ڈائنوسار کے زمین پر چلنے کے 110 ملین سال قدیم قدموں کے نشان دریافت کیے ہیں۔
معدوم ہوجانے والے عظیم الجثہ جاندار ڈائنوسار کے قدموں کے یہ نشان کینٹ میں واقع فوکس اسٹون کے ساحل کے قریب واقع علاقے اور چٹانوں میں دریافت کیے ہیں، جہاں طوفانی صورتحال اور ساحل کے قریب پانی نے چٹان کو متاثر کیا اور مسلسل نئے فوسلز کو سامنے لائے۔
ڈائنوسار کے قدموں کے نشان پر مبنی یہ دریافت ہیسٹنگز میوزیم اینڈ آرٹ گیلری کے کیوریٹر اور یونیورسٹی آف پورٹس مائوتھ کے ایک سائنس دان نے کی۔
یہ برطانیہ میں ڈائنوسارز کی موجودگی کے حوالے سے آخری ریکارڈ ہے۔
پروفیسر آف پالائیوبائیولوجی ڈیوڈ مارٹل کا کہنا ہے کہ فوکس اسٹون میں ڈائنوسارز کے قدموں کے نشان ملنے کا یہ پہلا موقع ہے اور یہ غیرمعمولی دریافت ہے۔