• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سیئول ( نیوز ڈیسک) امریکا کے خصوصی مندوب برائے شمالی کوریا سنگ کم نے کہا ہے کہ ہمیں پیانگ یانگ کی جانب سے مثبت رویے کی توقع ہے۔ انہوںنے کہا کہ واشنگٹن کو امید ہے کہ شمالی کوریا کسی پیشگی شرائط کے بغیر ملاقات کرنے کی پیشکش کا مثبت انداز میں جواب دے گا۔ انہوں نے یہ بات سیئول میں جاپان اور جنوبی کوریا کے اعلیٰ عہدے داروں کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی۔ اجلاس میں جاپان کی نمائندگی وزارت خارجہ کے شعبہ ایشیا و بحرالکاہل امور کے سربراہ فوناکوشی تاکے ہیرو نے کی، جب کہ جنوبی کوریا کی جانب سے نو گیو دک نے بات چیت کی۔
تازہ ترین