مسلم لیگ نون کے رہنما عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کی نوکری کو خطرہ ہے۔
ایک بیان میں مسلم لیگ نون کے رہنما عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ شہزاد اکبر نے وزیرِ اعظم عمران خان کو سہانے خواب دکھائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہزاد اکبر نے جہانگیر ترین کو این آر او دلوایا، قومی احتساب بیورو (نیب) نے اثاثوں کی چھان بین سے متعلق 2018ء میں کیس بنایا۔
نون لیگی رہنما عطاء تارڑ کا یہ بھی کہنا ہے کہ عدالت میں ایک دھیلے کا ثبوت نہیں دیا گیا، نیب کی طرز کے کال اپ نوٹس جاری کیئے گئے ہیں۔