• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر دفاع کہتا ہے ملک میں کہاں غربت ہے، پلوشہ خان

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ یہ کہتے تھے 200 لوگ ہوں تو ملک کا نقشہ بدل دیں گے، ان کو تو 20 لوگ نہیں ملے، وہ بھی مانگے تانگے سے لیے ہیں۔

سینیٹ اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ آپ کا وزیر دفاع کہتا ہے کہ ملک میں کہاں غربت ہے۔

انھوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ وزیر دفاع کو مردان بازار میں نکال کر دکھائیں لوگ انہیں بتائیں گے کہ کہاں غربت ہے۔

سینیٹر پلوشہ خان کی تقریر کے دوران حکومتی اراکین نے احتجاج کیا جس پر پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ یہ جتنا مرضی بولیں میں اپنی تقریر مکمل کروں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ کورونا ویکسین کی بھیک مانگ رہے ہیں۔

پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ یہ کہتے تھے 200 لوگ ہوں تو ملک کا نقشہ بدل دیں گے ان کو تو 20 لوگ نہیں ملے، وہ بھی مانگے تانگے سے لیے ہیں۔

تازہ ترین