• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپریل اور مئی کے دوران مکانات کی ضرورت میں 4فیصد کمی

لندن (پی اے) ایچ ایم ریوینیو اینڈ کسٹمز کے اعدادوشمار کے مطابق اپریل اور مئی کے درمیان مکانات کی فروخت میں تقریباً 4 فیصد کمی رہی۔ مئی میں برطانیہ بھر میں ایک اندازے کے مطابق 114940 سودے ہوئے جو اپریل کے مقابلے میں 3 اعشاریہ 9 فیصد کم تھے۔ بہرحال مجموعی تعداد پھر بھی 138 اعشاریہ 2 فیصد رہی جو پچھلے سال مئی کے مقابلے میں زیادہ ہے اور یہ ایسا وقت ہے جب کورونا وائرس کی وبا کے اثرات کے باعث مکانات کی فروخت میں سال بہ سال تقریباً 50 فیصد کمی رہی۔ سٹمپ ڈیوٹی میں چھوٹ مارچ میں ختم ہونے والی تھی جسے توسیع دیدی گئی اور یہ معمول کی سطح کی واپسی سے قبل موسم خزاں میں ختم ہوگی۔ نارتھ لندن کے ایک سٹیٹ ایجنٹ اور رائل انسٹی ٹیوشن آف چارٹرڈ سروئرز کے سابق ریذیڈنشل چیئرمین جریمی لیف نے کہا ہے کہ اعدادوشمار سٹمپ ڈیوٹی میں رعایت کے موقع پر مارکیٹ میں رکاوٹ کا مظہر ہیں۔ ہم نے مکانات کی خریدوفروخت دوبارہ شروع ہونے کا عمل دیکھا ہے اور مارکیٹ فروغ کی طرف بڑھ رہی ہے بہرحال یہ پہلے کے مقابلے میں کم سطح پر ہے۔ سٹمپ ڈیوٹی کی چھوٹ خریداری کے لئے ایک اہم مددگار عامل کے طور پر سامنے آئی ہے۔
تازہ ترین