• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فوج کو پبلک ریلیشنز کا معیار بہتر بنانے کی سخت ضرورت

کراچی (نیوز ڈیسک)بھارتی فوج کو پبلک ریلیشنز کا معیار بہتر بنانے کی سخت ضرورت ہے۔ تفصیلات کے مطابق،بھارتی فوج کو معلومات کے تبادلے کا طریقہ کار اور پبلک ریلیشن کے لحاظ سے دفاع کا طریقہ کار بہتر بنانے کی سخت ضرورت ہے۔ ہندوستان ٹائمز میں 21 جون کو سامنے آنے والی خبر میں بھارتی فضائیہ کو لون رینجر کا کردار ادا کرنے کا کہا گیا جو کہ بھارتی افواج کی تھیٹر کمانڈز میں مجوزہ تشکیل نو کے خلاف تھا۔ بھارتی بری فوج اور بحریہ تھیٹر کمانڈز کے حق میں تھی، جب کہ فضائیہ کو لون رینجرز کا کردار ادا کرنا تھا، جس کی وجہ سے قارئین تذبذب کا شکار ہوئے، اختلافات تشکیل نو میں سامنے آئے جس کی قیادت محکمہ فوجی امور (ڈی ایم اے) اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کررہے تھے۔یہاں بھارتی فضائیہ کو بچوں کی طرح دکھایا گیا، جب کہ بری اور بحری افواج کو مکمل ہم آہنگ دکھایا گیا۔ جس پر بہت سے فوجی مبصرین بشمول حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران نے اسے پریشان کن قرار دیا۔ یہ کہانی گو کہ مختصر تھی تاہم، یہ ایک حساس مسئلے کے گرد ایک اچھی یاددہانی ہے۔

تازہ ترین