میری فیملی نے اگر تشدد کیا ہے تو اس سے لا تعلقی کا اظہار کرتا ہوں: سلمان قریشی
ڈپٹی اٹارنی جنرل سلمان قریشی کا کہنا ہے کہ میری فیملی نے اگر تشدد کیا ہے تو اس سے لا تعلقی کا اظہار کرتا ہوں، واقعے کی ایف ائی آر ہو گئی، تحقیقات چل رہی ہیں، اگر میری بیوی اور بیٹا ملوث ہیں تو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے۔