• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان نے اپنے آرٹیکل میں چین سے متعلق کیا کہا؟


وزیراعظم عمران خان نے چین کو ہمیشہ کے لیے پاکستان کا آہنی بھائی اور اسٹریٹجیک شراکت دار قرار دیا ہے۔

چین کے اخبار گلوبل ٹائمز کے لیے لکھے گئے عمران خان کے آرٹیکل کا عنوان ’پاکستان اور چین، آہنی بھائی، اسٹریٹجک شراکت دار، آج اور ہمیشہ کے لیے‘ ہے۔

انہوں نے آرٹیکل میں کہا کہ پاکستان اور چین کے عوام کے لیے یہ ایک تاریخی لمحہ ہے، دونوں ممالک سفارتی تعلقات کے قیام کی 70ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

عمران خان نے مزید لکھا کہ چین کمیونسٹ پارٹی کے قیام کی 100ویں سالگرہ منا رہا ہے، اس تاریخی موقع پر میں دونوں ملکوں کی حکومتوں اور عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے آرٹیکل میں کہا کہ ہماری عوام کے درمیان دیرینہ تعلقات قدیم سلک روڈ کے زمانے سے ہیں، پاکستان پہلا مسلم ملک تھا، جس نے 1950 میں عوامی جمہوریہ چین کو تسلیم کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ جس کے ایک سال بعد باضابطہ سفارتی تعلقات کا قیام عمل میں آیا، گزشتہ 7 دہائیوں کے دوران ہمارے برادرانہ تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط اور مستحکم ہوئے ہیں۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ یہ تعلقات علاقائی اور بین الاقوامی ماحول میں تبدیلیوں سے متاثر نہیں ہوئے ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان رشتہ ’آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو شراکت داری‘ میں تبدیل ہوچکا ہے۔

تازہ ترین