سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شہزاد محمد بن سلمان اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی تصاویر سے مزین گاڑی نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔
سعودی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاض کی سڑکوں پر شہزاد محمد سلمان اور عمران خان کی تصاویر سے مزین گاڑی خوب پسند کی جارہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ریاض میں مقیم پاکستانی تارک وطن نے پاک سعودی دوستی اور دونوں ممالک کی محبت کی بہترین عکاسی کے لیے ایک طریقہ اختیار کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی تارک وطن نے دونوں برادر ملکوں سے محبت کے اظہار کا انوکھا طریقہ اختیار کرتے ہوئے عقبی شیشے پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیر اعظم عمران خان کی تصاویر چسپاں کر رکھی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مذکورہ پاکستانی تارک وطن ایک نمونہ ہے، ان لاکھوں غیر ملکیوں کے لیے جو سعودی عرب میں مقیم ہیں۔
رپورٹ کے مطابق شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ تصاویر رواداری، بہترین سیاسی جذبے کی عکاس ہیں، جو نفرت پھیلانے والوں سے متاثر نہیں ہوتا۔