کراچی(این این آئی)اداکار اعجاز اسلم نے اپنے آپ اور فیصل قریشی کو مردوں کا ماہ نور بلوچ قرار دے دیا۔
1993 میں سرکاری ٹی وی کے ڈراما ماروی سے فنی سفر کرنے والی اداکارہ ماہ نور بلوچ 51 برس کی ہوگئی ہیں لیکن آج بھی ناظرین کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ عمر کی قید سے ماورا ہیں، یہی وجہ ہے کہ ناصرف سوشل میڈیا صارفین بلکہ کئی اداکار بھی اکثر ان کی عمر سے متعلق دلچسپ تبصرے کرتے رہتے ہیں۔
اعجاز اسلم بھی سدا بہار اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک مختصر سی وڈیو پوسٹ کی ہے جس میں ان کے ہمراہ اداکار فیصل قریشی اور ماہ نور بلوچ ہیں، وڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا ہے کہ مردوں کے ماہ نور بلوچ حقیقت کی ماہ نور بلوچ کے ہمراہ۔
اعجاز اسلم نے اس وڈیو کو ناصرف ماہ نور بلوچ اور فیصل قریشی کو ٹیگ کیا ہے بلکہ مزاحیہ وڈیو کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے۔
اعجاز اسلم کی اس وڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کئے، صنم احمد نامی صارف نے لکھا کہ اصل چیز فٹنس ہے، عمر تو صرف ایک عدد ہوتا ہے ، صحت مند طرز زندگی انسان کو کبھی بوڑھا نہیں بناتی۔
ماریہ صادق خان نامی صارف نے مشورہ دیا کہ اس ٹیم میں بہروز سبزواری، سلیم شیخ اور احسن خان کو بھی شامل کیا جائے۔