• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹک ٹاک پر مشہور ہونے کے لیے با اثر افراد کا غریب محنت کش پر تشدد


فیصل آباد میں ٹک ٹاک پر مشہوری کیلئے بااثرافراد نے غریب محنت کش کو اغوا کیا اور مرغا بناکر تشدد کرتے ہوئے سر کے بال اور مونچھیں مونڈ کر تضحیک کی۔

ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق مرید والا کے رہائشی محنت کش رشید کو قریبی گاؤں کے بااثر افراد نے اغواء کیا اور ڈیرے پر لے گئے جہاں ملزمان نے مغوی کو مرغا بنا کر اس پر تشدد کیا اور اس کے سر کے بال اور مونچھیں مونڈ دیں۔

اس دوران ملزمان ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کرنے کیلئے محنت کش کی تضحیک کی ویڈیوز بناتے رہے۔ جبکہ غریب محنت کش معافیاں مانگتا رہا۔

ویڈیو کلپ منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے زوار حسین سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا یے۔

تازہ ترین