• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز نے پارٹی کے بہت مشکل وقت میں موثر کردار ادا کیا، رانا ثنا اللّٰہ

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ مریم نواز نے پارٹی کے بہت مشکل وقت میں موثر کردار ادا کیا۔

جیونیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کے دوران رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ مریم نواز نے اپنی قیادت میں پارٹی کو ضمنی الیکشن جتوائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خود کو ایکٹو رکھنا اور لوگوں کو آگاہ کرتے رہنا ضروری ہے اور سیاست اسی کا نام ہے۔

رانا ثنا اللّٰہ نے مزید کہا کہ لانگ مارچ سے اپوزیشن پارلیمنٹ سے باہر آجاتی تو اسی سال فری فیئر الیکشن مل جاتے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے یہ حکومت 2022 کے اوائل میں ہی الیکشن کی طرف جائے۔

ن لیگ پنجاب کے صدر نے یہ بھی کہا کہ پی ڈی ایم کے دوبارہ لانگ مارچ اور اسلام آباد میں دھرنا دینے کے آپشنز کھلے ہیں۔

تازہ ترین