• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان کی صورتحال میں ہمیں جاگنے کی ضرورت ہے، طاہر اشرفی

وزیرِ اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ اسلام میں بین المذہبی ہم آہنگی کا درس دیا گیا ہے ، افغانستان میں جو صورتحال ہے ہمیں جاگنے کی ضرورت ہے

انٹرنیشنل کانفرس فار وومن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان سب کاملک ہے، عدم برداشت پھیلانے والوں کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا۔

طاہر اشرفی کاکہنا تھا کہ ہم افغانستان میں امن کے حق میں ہیں، افغانستان میں امن پاکستان میں امن ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان کی سرزمین افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے ، توقع ہے افغانستان بھی اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔

تازہ ترین