• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کراچی کی عبدالحفیظ شیخ کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی سفارش


قومی احتساب بیورو (نیب) کراچی کے ریجنل بورڈ نے سابق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی سفارش کردی۔ 

خیال رہے کہ عبدالحفیظ شیخ حال ہی میں تحریک انصاف کی حکومت میں مشیر خزانہ اور پھر وزراتِ خزانہ کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ 

آج نیب کراچی ریجنل بورڈ نے سابق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی سفارش کردی۔

سابق چئیرمین ایف بی آر عبداللّٰہ یوسف، سلمان صدیق کے خلاف بھی ریفرنس دائر کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔ 

بورڈ آف ریونیو اور محکمہ لینڈ کے افسران کے خلاف ریفرنس کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

ترجمان نیب کے مطابق سابق ممبر لینڈ یوٹیلائزشن غلام مصطفی پھل نے قیمتی سرکاری زمین کو کوڑیوں کے نرخ میں الاٹ کیا، قومی خزانے کو گیارہ ملین ڈالرز کا نقصان پہنچایا گیا۔

تازہ ترین