دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، کورونا کی تیسری لہر کے دوران مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 18 کروڑ 81 لاکھ 34 ہزار 948 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 40 لاکھ 57 ہزار 18 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 20 لاکھ 17 ہزار 8 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 78 ہزار 671 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 17 کروڑ 20 لاکھ 60 ہزار 922 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 23 ہزار 29 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 47 لاکھ 66 ہزار 404 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کے امریکا میں 48 لاکھ 69 ہزار 26 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 4 ہزار 457 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 92 لاکھ 74 ہزار 349 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 4 لاکھ 9 ہزار 338 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 9 لاکھ 8 ہزار 282 مریض سامنے آ چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 5 لاکھ 34 ہزار 311 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 91 لاکھ 6 ہزار 971 ہو گئی۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 44 ہزار 492 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 58 لاکھ 33 ہزار 175 ہو چکی ہے۔
فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 11 ہزار 353 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 58 لاکھ 13 ہزار 899 رپورٹ ہوئے ہیں۔
ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 50 ہزار 278 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 54 لاکھ 86 ہزار 959 ہو چکے ہیں۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 28 ہزار 431 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 51 لاکھ 55 ہزار 243 ہو چکی ہے۔
ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 99 ہزار 255 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 46 لاکھ 62 ہزار 937 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔
کولمبیا میں کورونا وائرس 1 لاکھ 13 ہزار 335 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 45 لاکھ 30 ہزار 610 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اٹلی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 788 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 42 لاکھ 75 ہزار 163 ہو گئے۔
سعودی عرب اسی فہرست میں 44 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 7 ہزار 992 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 2 ہزار 439 تک جا پہنچی ہے۔
1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 101 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 92 ہزار 95 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔
پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 30 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے، ملک میں کورونا کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ جاری ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 590 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 21 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 732 کورونا مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 63 فیصد ہو گئی۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 618 ہو گئی جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 76 ہزار 867 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 39 ہزار 644 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 181 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 9 لاکھ 14 ہزار 605 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 43 ہزار 790 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 51 لاکھ 52 ہزار 403 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 لاکھ 46 ہزار 278 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 98 لاکھ 83 ہزار 900 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔