• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تونسہ ٹریفک حادثے کے تمام معاملات کی نگرانی عثمان بزدار خود کر رہے ہیں، فردوس عاشق

معاونِ خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ تونسہ ٹریفک حادثے کے تمام معاملات کی نگرانی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار خود کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈی جی خان تونسہ روڈ پر ٹریفک حادثہ افسوسناک اور المناک ہے، حادثےمیں قیمتی جانوں کےضیاع پر دل دکھی اور رنجیدہ ہے،حکومت غم کی اس گھڑی میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ کےدکھ میں برابر کی شریک ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے، حادثہ میں غفلت کے مرتکب افراد کیخلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔

واضح رہے کہ ڈیرہ غازی خان میں تونسہ روڈ پر سیالکوٹ سے راجن پور آنے والی مسافر بس اور ٹرک میں خوفناک ٹکر ہو گئی جس کے باعث 25 افراد جاں بحق جبکہ بیشتر زخمی ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو ڈاکٹر نیّر عالم کے مطابق حادثے کی شکار بس میں 75 مسافر سوار تھےجن میں سے 60سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، تمام زخمیوں کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تازہ ترین