• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان سفیر کی بیٹی کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری تھی، مریم نواز

مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز  کا کہنا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی اکیلی تھی یا ٹیکسی میں سفر کررہی تھی ، حفاظت حکومت کی ذمہ داری تھی۔

انہوں نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ دن دہاڑے افغان سفارتکار کی بیٹی اغوا ہوتی ہے تم منہ دیکھتے رہ جاتے ہو، وزارت داخلہ سے بیان آرہےہیں اکیلی ہونے کی وجہ سے اغوا ہوئی، افغان سفیر کی بیٹی اکیلی تھی یا ٹیکسی میں سفر کررہی تھی ، حفاظت تمہاری ذمہ داری تھی۔

مریم نواز نے آزاد کشمیر الیکشن 2021  کی مہم کے لیے حویلی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ایل او سی کے اس پر مقبوضہ کشمیر کے شہید بیٹوں کے والدین کو سلام پیش کرتی ہوں،  آپ کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور یہاں کے آپ کے بھائی مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ لڑیں گے، نواز شریف کا کشمیر کے ساتھ خون کا رشتہ ہے، کشمیر کا مقدمہ صرف نوازشریف لڑسکتا ہے، آج کل عمران خان کشمیر کا جعلی وکیل ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ سلیکٹڈ کی طرح آپ کو مودی کے حوالے نہیں کریں گے ، پاکستان میں جو جتنا بڑا محب وطن ہوتا ہے غداری کا اتنا بڑا لقب ملتا ہے، غداری ، چوروں اور ڈاکوؤں کا لقب باٹنے کےلیے فیکٹریاں کھول رکھی ہیں، جس کا عوام کے میدان میں مقابلہ نہیں کرسکتے ، اس کےلیے پٹاریاں کھل جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کسی پیسوں والی مشین کے پاس جلسہ نہیں کیا، سرکاری اخراجات کے باوجود باغ کے لوگوں نے عمران خان کے جلسے میں جانے سے انکار کردیا، باغ والوں نے میرا ایسا استقبال کیا جسے ساری زندگی نہیں بھلاسکتی۔

انہوں نے کہا کہ تنویز الیاس پر ایک آفیسر کو ایک ارب روپے کی رشوت دینےکاا لزام لگاہے، اسلام آبا دسے اسمگل کر کے تنویر الیاس کو آزاد کشمیر اٹھا لائے ، ایک ارب روپے میں ووٹ خریدنے کی کوشش کرنے والا لیڈر ہو سکتا ہے، سردار تنور الیاس نے مسلم لیگ ن سے سینیٹ کا ٹکٹ مانگا تھا ، نوازشریف کو پارٹی فنڈ میں پچاس کروڑ روپے فنڈ دینے کی پیش کش کی ، نواز شریف نے تنویر الیاس کو جواب دیا ٹکٹ بیچتے نہیں، پارٹی کو دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رشوت دے کر خریدنے والا آج اسٹیج پر عمران خان کیساتھ اسٹیج پر کیوں بیٹھا ہے، آزاد کشمیر الیکشن پر ڈاکہ ڈال کرصوبہ بنانے کا فیصلہ ہوچکا، آزاد کشمیر میں تمھارا کوئی جعلی دعویٰ نہیں چلے گا۔

مریم نواز نے اپنے خطاب میں کہا کہ عمران خان سے پوچھنا چاہتی ہوں سردار تنویر الیاس کے ہاتھوں کتنے روپے میں بکے، نئی نویلی اے ٹی ایم اے کشمیریوں کا ووٹ کتنے میں خریدا، سوچیں سرکاری افسر کو ایک ارب روپے رشوت دینے والے نے عمران خان کو کیا دیا ہوگا، ایک ارب روپے رشوت کے الزام میں سرکاری افسر کو نوکری سے برخاست کیا گیا ہے۔

نائب صدر مسلم لیگ نون نے کہا کہ نوازشریف کو مودی کا یار دینے والوں نے کشمیر مودی کی جھولی میں پھینک دیا، تمہاری کامیاب خارجہ پالیسی یہ ہے کہ سی پیک پر چین نے کام بند کردیا، کامیاب پالیسی یہ ہے کہ داسو میں دس چینی مارے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی ایک دوست ملک کا نام بتادو جو نالائق ، سلیکٹڈ حکومت کے ساتھ کھڑا ہے، عمران خان کی حکومت میں جی ڈی پی کا مطلب گیس ، ڈیزل ، پٹرول ہے۔

تازہ ترین