• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ وہ کابل ایئرپورٹ پر ترک فوجیوں کی تعیناتی کے معاملے پر طالبان کو رضا مند کرنے کے لیے ان سے مذاکرات کریں گے۔

استنبول میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ طالبان ترکی کے موقف سےآگاہ ہیں، انہوں نے کہا کہ دیکھیں گے طالبان سے کس نوعیت کی بات ہوتی ہے اور یہ کہاں تک جاتی ہے، تاہم ترک صدر نے امید ظاہر کی کہ وہ اس معاملے پر طالبان سےکامیاب مذاکرات کرلیں گے۔

طالبان نےامریکی انخلا کےبعد کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی کیلئے ترک فوج کی ممکنہ تعیناتی کوقابل مذمت کہا تھا اور واضح کیا تھا کہ افغانستان میں غیرملکی فوج کا کسی بھی نام پر قیام قبضہ تصور کیا جائے گا۔

میڈیاسے بات کرتےہوئے ترک صدر نےیہ بھی دعوی کیا کہ افغانستان میں طالبان کا برتاؤ ایسانہیں جیساایک مسلمان کا دوسرے مسلمان کیلئے ہونا چاہیے، ان کا کہنا تھا کہ طالبان کو اپنے بھائیوں کی زمین پر قبضہ ختم کرنا چاہیے۔

تازہ ترین