وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا دارالحکومت اسلام آ باد میں خاتون نور کے بہیمانہ قتل پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ۔
شیریں مزاری نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ واقعہ خواتین پرظلم کی یاد دہانی ہے، خواتین پرتشدد اور انہیں قتل کرنے کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یقینی بنانا چاہیے کہ کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں ہے، اثر رسوخ اورطاقتور مجرم قانون سے راہ فرار اختیار نہیں کرسکتے ہیں ۔
واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے ایف سیون فور میں 28 سالہ نور کے قتل کا مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔