• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


چین کے صوبے ہینان میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، ہینان میں 1 ہفتے سے جاری بارشوں کے سبب اموات کی تعداد 33 ہو گئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چینی صوبے ہینان میں بارشوں اور سیلاب کے باعث اب بھی 8 افراد لاپتہ ہیں۔

چینی صوبے ہینان میں بارشوں اور سیلاب کے باعث معیشت کو اب تک 189 ملین ڈالرز کا نقصان ہو چکا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی نے یہ بھی بتایا کہ چین کے صوبے ہینان کے 4 شہروں میں آج طوفان کے خطرے کا لیول ہائی کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین