• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران امریکا سے نقصانات کا ہرجانہ لیے بغیر خطے سے جانے نہیں دے گا، محسن رضائی

فوٹو: ایرانی میڈیا
فوٹو: ایرانی میڈیا 

ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی کا کہنا ہے کہ ایران امریکا سے نقصانات کا ہرجانہ لیے بغیر خطے سے جانے نہیں دے گا۔

ایرانی ٹی وی سے گفتگو  کرتے ہوئے محسن رضائی نے کہا کہ امریکا، آبنائے ہرمز کھولنے کے دکھاوے والے اقدام کرکے منظر سے ہٹنا چاہتا ہے، ہم امریکا کی ایسی اسکیموں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چاہے امریکی فوجی خطے سے نکل جائے، ہم اپنے حقوق اور نقصانات کے ہرجانے کا مطالبہ کریں گے، امریکا کو ایران کو پہنچائے گئے تمام نقصانات کا ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔

محسن رضائی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ تہران کو واشنگٹن کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات سے قابلِ قبول نتائج اور عملی فوائد حاصل ہونے چاہئیں، اگر امریکی فوجی خطے سے واپس بھی چلے جائیں تب بھی ہم اپنے حقوق اور ہرجانے کا مطالبہ ضرور کریں گے۔ ہم نے 47 برس تک ان کا سامنا کیا ہے اور مزاحمت کا راستہ جاری رکھیں گے۔

انہوں نے  مزید کہا کہ خطے کے ممالک کو اپنی سلامتی خود یقینی بنانی چاہیے اور تمام غیر ملکی افواج، خواہ امریکی ہوں یا یورپی، کو خطہ چھوڑ دینا چاہیے۔

ایرانی رہنما نے یہ بھی کہا کہ ہم اپنی سلامتی خود برقرار رکھ سکتے ہیں۔ ہم ایک علاقائی سلامتی کونسل قائم کرنا چاہتے ہیں۔ خطے میں عراق، مصر، پاکستان اور سعودی عرب جیسے اہم ممالک موجود ہیں اور ہم مل کر سلامتی فراہم کر سکتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید