• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کی مدد کا الزام، امریکا نے عراقی نائب وزیرِ تیل پر پابندیاں عائد کردیں

عراقی نائب وزیر برائے تیل علی معارج البہدلی(فائل فوٹو)۔
عراقی نائب وزیر برائے تیل علی معارج البہدلی(فائل فوٹو)۔

امریکا نے ایران کی مدد کا الزام عائد کرتے ہوئے عراق کے نائب وزیرِ تیل پر پابندیاں عائد کر دیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی امریکی پابندیوں کا شکار ہونے والوں میں عراق کی متعدد شخصیات اور کمپنیاں بھی شامل ہیں ۔

امریکی وزارت خزانہ نے عراق کے نائب وزیر برائے تیل علی معارج البہدلی پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ عراقی تیل کو غیر قانونی طور پر ایران اور اس کے حمایت یافتہ گروپوں کی مالی مدد کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔

امریکی وزارت خزانہ کے مطابق پابندیوں میں عراق کے دیگر تین اعلیٰ عہدیدار اور چار عراقی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید